مہرخبررساں ایجنسی نے ریانوسٹی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ایران کے سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی کے ساتھ ماسکو میں ملاقات میں اعلان کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کا بہترین حل مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے پوٹن نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بات انتہائی مسرت بخش ہے کہ ہم مؤثر سطح پر مذاکرات کررہے ہیں جو عملی طور پر متوقف نہیں ہونگے پوٹن نے ماسکو سے باہر اپنی قیامگاہ پر ولایتی سے ملاقات کرتے ہوئے ايگور ایوانف کے تہران کے سفر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے لئے یہ امکان فراہم ہے کہ ہم آپ سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کو دریافت کریں پوٹن نے کہا کہ ہم اوراس سلسلے میں تمام شرکاء ایران کے ایٹمی معاملے کاپرامن حل تلاش کرنے کی کوشش میں مشغول ہیں پوٹن نے کہا کہ روس اور ایران کا باہمی تعاون تاریخی ،قدیمی اور واضح و آشکار ہے روسی صدر نے کہا کہ ہمیں بہت امید ہے کہ ایمٹی معاملے کی مشکلات کو حل کرنے کے بعد بھی ہمارے ایران کے ساتھ اقتصادی ، تجارتی میدان میں دوستانہ اور قریبی روابط استوار رہیں گے ولایتی نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ایران روس کی کوششوں کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور دونوں ممالک مل کر علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اہم کردار ادا کرسکتے ہیں
پوٹن نے ولایتی کے ساتھ ماسکو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
ایران کے ایٹمی معاملے کا بہترین حل مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ایران کے سابق وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی کے ساتھ ماسکو میں ملاقات میں اعلان کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کا بہترین حل مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے
News ID 445775
آپ کا تبصرہ